مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کی سب سے بڑی فوجی بیس کے کمانڈر نے دو خواتین کے قتل اور جنسی جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اونٹاریو کی کھچاکھچ بھری عدالت میں کرنل رسل ولیمز نے قتل، جنسی زیادتی اور چوریوں کا اعتراف کیا۔ اس نے بتایا کہ وہ کس طرح گھروں میں گھس کرخواتین سے زیادتی کے بعد انھیں قتل کردیتا تھا۔کرنل ولیمز کینیڈا کے وزیر اعظم اور شاہی خاندان کے طیارے بھی اڑایا کرتا تھا۔ اسے فروری میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ٹرینٹن کے فوجی بیس کے قریب ایک خاتون کا قتل ہوا۔ رسل اس بیس کا کمانڈر تھا۔ بعد میں کرنل ولیمز پرخاتون سپاہی کے قتل کا الزام لگا۔ 2009 سے لاپتہ یہ خاتون سپاہی ان جہازوں میں فلائٹ اٹینڈنٹ تھی جنھیں کرنل ولیمز اڑایا کرتا تھا۔ اسے عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے کیوں کہ کینیڈا میں موت کا قانون نہیں ہے۔
کینیڈا
کینیڈا کی فوج کے کمانڈرنے دو خواتین کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے
کینیڈا کی سب سے بڑی فوجی بیس کے کمانڈر کرنل رسل ولیمز نے دو خواتین کے قتل اور جنسی جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
News ID 1174134
آپ کا تبصرہ